13 مارچ 2017 - 12:36
ایران، سعودیہ حج مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے

ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندہ برائے امور حج و زیارات نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان آئندہ حج کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی سپریم لیڈر کے خصوصی نمائندہ برائے امور حج و زیارات نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان آئندہ حج کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں.

يہ بات 'علامہ سيد علي قاضي عسگر' نے پير كے روز ادارہ حج و زيارات كے اعلي حكام كے اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ سعودي حكام كے ساتھ اب تك كے مذاكرات ميں مطلوبہ نتائج پر پہنچ گئے ہيں.

قاضي عسگر نے بتايا كہ ايران اور سعودي عرب كے درميان آئندہ حج ميں ايراني حجاج كي شركت كے حوالے سے مذاكرات درست سمت ميں جاري ہيں.

تفصيلات كے مطابق دو سال قبل حج كے موقع پر مني كے المناك سانحے كے نتيجے ميں 464 ايراني حاجيوں سميت سات ہزار سے زائد حاجي شہيد ہوگئے تھے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲